اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پیر کو کراچی پہنچیں گے اور دورہ سندھ کے دوران اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراطلاعات فواد چودھری دورہ سندھ کے دوران اہم سیاسی شخصیات کو موجودہ سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ فواد چودھری جعلی اکاؤنٹس سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ پر حکومتی نکتہ نظر بیان کریں گے اور تحریک انصاف کے علاوہ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری کراچی میں قیام کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل، غوث بخش مہر، امیر بخش بھٹو، ایاز لطیف پلیجو اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری بدھ کے روز کراچی سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔