اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ حکومت نئی گنج ڈیم کے حوالے سے ایکنک میں کیے گئے فیصلوں سے عدالت کو آگاہ کرے۔
وزیر خزانہ نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ 25 جنوری کو ایکنک اجلاس میں معاملے پر غور کریں گے۔ تاریخ میں ڈیم کے حوالے سے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سماعت کے موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر خزانہ ای سی سی کے اجلاس میں مصروف ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نے طلب کیا تھا، کیا اجلاس چھوڑ کر نہیں آ سکتے تھے؟
عدالت اپنے حکم کی تعمیل چاہتی ہے۔ عدالت کے طلب کرنے پر اسد عمر نے پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ معاملے کا علم ایکنک میں آنے پر ہوتا ہے۔ نئی گج ڈیم کے حوالے سے گزشتہ روز ایکنک میں درخواست آئی تو معاملہ کابینہ کو بھجوا دیا۔ تاریخ میں ڈیم کے حوالے سے آپ کو یاد رکھا جائے گا۔ 25 جنوری کو ایکنک کا اجلاس ہے، اس میں معاملے پر غور کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ڈیسکون کمپنی کو دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، ڈیم کے افتتاح میں چیف جسٹس کو ضرور بلائیں گے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جلد مستحکم معاشی ملک کے طور پر ابھرے گا، عوام اس حوالے سے مطمئن رہیں۔