6 نکات پر ایک فیصد بھی عمل نہیں ہوا: اختر مینگل حکومت سے مایوس

Last Updated On 16 January,2019 01:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اختر مینگل کا کہنا ہے 6 نکات پر ایک فیصد بھی عمل نہیں ہوا، پی ٹی آئی سے تعلقات کا فیصلہ اجلاس میں ہوگا، سیاسی جماعتوں کا متحد ہونا جمہوریت کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا وفاقی حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے، حکومت کے اچھے اقدام کی حمایت جبکہ منفی اقدام کو سپورٹ نہیں کرینگے، اپوزیشن کا کوئی مثبت فیصلہ ہوگا تو اسے بھی سپورٹ کرینگے۔ انہوں نے کہا ہمارا حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، مطالبات مان لئے تو ساتھ چلیں گے، حکومتی رویے میں سنجیدگی نظر نہیں آرہی۔