لاہور: (دنیا نیوز) نواز شریف کے پی آئی سی میں طبی معائنے کے بعد ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی جس کے مطابق نواز شریف کے دل کا سائز بڑھا ہوا ہے، ایک دل کا وال تنگ ہو گیا ہے، دل کی شریانوں کی تنگی کو دیکھنے کیلئے تھلیم ٹیسٹ کیا گیا۔
ذرئع کے مطابق، 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹر شاہد حمید میڈیکل بورڈ کے سربراہ تھے۔ میڈیکل بورڈ کے دیگر ممبران میں ڈاکٹر سجاد احمد، ڈاکٹر حامد خلیل بھی شامل ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے نواز شریف کی ابتدائی رپورٹس تسلی بخش نہیں، پہلے ہی تشویش تھی کہ میاں صاحب کی صحت ٹھیک نہیں، ابتدائی رپورٹس میں دوبارہ دل کی بیماری ظاہر ہو رہی ہے، ہسپتال جاناچاہتی تھی، میاں صاحب نے آنے سے منع کیا۔