کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے عوام کے لئے بڑی خبر آ گئی، جون تک کراچی میں نئی بسیں چلیں کا امکان ہے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے خوشخبری سنا دی۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ چند روز میں نجی کمپنی کو ایوارڈ کر دیا جائے گا جس کے بعد 90 روز کے اند اندر نئی بسیں سڑکوں پر چلنے لگیں گی۔
شہریوں کا کہنا کہ اعلان تو ہمیشہ کیے جاتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہوتا۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی جیسے میگا سٹی کو فوری طور پر کم از کم 8 ہزار بسوں کی ضرورت ہے۔