اسد عمر واپس آ جاؤ، ہمیں آپ کی ضرورت: وزرا، مشیروں کے ٹویٹ

اسد عمر واپس آ جاؤ، ہمیں آپ کی ضرورت: وزرا، مشیروں کے ٹویٹ

ٹویٹر پر وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ اسد عمر قابل ترین شخصیات میں سے ایک ہیں، وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور جتنا جلدی ہوسکے کابینہ کا حصہ بن جائیں۔

وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری نے کہا کہ امید رکھتا ہوں کہ اسد عمر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے، پاکستان نازک موڑ پر ہے، کابینہ کو آپ کی اشد ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اسد عمر نے باوقار انداز میں کابینہ کو خیرباد کہا، جیسا کہ وہ کابینہ اور پارٹی میں بھی باوقار رہے۔

وزیراعظم کے مشیر امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ اسد عمر نے پاکستان میں بہتری کے لئے انتھک محنت کی۔