پیٹرولیم قیمتیں بڑھانے کیخلاف درخواست سنی جائیگی یا نہیں، فیصلہ محفوظ

Last Updated On 17 May,2019 02:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کہتے ہیں حکومتی نا اہلی اپنی جگہ لیکن ہر معاملہ عدالت میں لانا درست نہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ قیمتوں کا تعین کرنا عدالتوں کا کام نہیں، جن کا کام انہیں اپنا کام کرنے دیں۔ قیمتوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی ہے تاہم ہر معاملہ عدالت میں نہیں لایا جا سکتا۔

عدالت نے درخواست گزار کو پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔