اسلام آباد: (دنیا نیوز) سرکاری افسران کی گریڈ بیس اور اکیس میں ترقیوں کے لیے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ تین روزہ اجلاس میں سینکڑوں افسران کی ترقیوں کے کیسز زیر غور آئیں گے۔
چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے پہلے روز پہلے روز وزارت خارجہ، دفاع، تجارت، اطلاعات ونشریات اور پوسٹل سروسز کے افسران کی ترقیوں کے کیسز زیر غور آئیں گے۔
وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، داخلہ، نارکوٹکس کنٹرول، نیشنل فوڈ سیکورٹی اور نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز کے افسران کی ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کے دوسرے روز ریونیو ڈویژن، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ہوا بازی، تجارت اور دفاعی پیداوار کے افسران کی ترقیوں کے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت، انٹیلی جنس بیورو، سائنس وٹٰیکنالوجی، خزانہ اور ریلوے کے افسران کے کیسز بھی دوسرے روز زیر غور آئٰیں گے۔
بورڈ اجلاس کے تیسرے روز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس اور سیکرٹریٹ گروپ کے کیسز زیر غور آئٰیں گے۔
بورڈ ترقیوں کے حوالے سے اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گا۔ وزیراعظم افسران کی اگلے گریڈ میں ترقیوں کی منظوری دیں گے۔