لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ویڈیو لیک معاملہ عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ بتایا جائے عدلیہ آزاد ہے یا نہیں؟
امیر جماعت اسلامی نے تین روزہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جماعت اسلامی گولی اور گالی کی سیاست سے بے زاری کا اعلان کرتی ہے۔ عوام نے عدلیہ آزادی کے لئے 2007ء میں قربانیاں دیں۔ جوڈیشل کمیشن بنا کر ویڈیو لیک کے حقائق سامنے لائے جائیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگائی کو چئیرمین سینیٹ کی تبدیلی سے بڑا مسئلہ قرار دیا، آئی ایم ایف پر تنقید کی اور اعلان کیا کہ مہنگائی کے خلاف ملتان اور راولپنڈی میں رواں ماہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عمران خان امریکی دورے میں صدر ٹرمپ سے ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کریں اور کشمیر کا مسئلہ اجاگر کریں۔