واشنگٹن: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد پیش قرارداد پیش کی گئی ہے جس میں اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی شکل میں پاکستان کو ایک بہادر اور ایماندار قیادت میسر آئی۔
یہ قرارداد امریکی ایوان نمائندگان کی رکن جیکسن لی نے پیش کی۔ قرارداد میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا خیر مقدم کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پاکستان میں کرپشن اور غربت کیخلاف جدوجہد کر رہے ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان کے خارجہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی۔
قرارداد میں افغان امن عمل میں وزیراعظم عمران خان کے کردار اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے جانی اور مالی نقصان کا اعتراف کیا گیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کی گئی قرارداد کے مطابق عمران خان نے پہلی بار قبائلی علاقوں میں حکومتی عملداری قائم کی جبکہ پاکستان میں حالات کی بہتری کے باعث سرمایہ کاری واپس آ رہی ہے۔