اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش عالمی محاذ پر بڑا بریک تھرو ہے۔
سید فخر امام کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ کشمیر کو پہلی مرتبہ بین الاقوامی حیثیت ملی۔ امریکی صدر کی پیشکش کے بعد کشمیر دو طرفہ نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ ثالثی کے عمل سے بھارت کا مکرنا حقائق سے مجرمانہ چشم پوشی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، بھارت کیلئے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں رہا۔ سوڈان اور مشرقی تیمور پر قرادادوں پر عمل ہو سکتا ہے تو کشمیر پر کیوں نہیں؟
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معاشرہ جمہوریت کے بجائے انتہا پسندی کا شکار ہے۔ آنے والا وقت کشمیریوں کی حق خود اردیت کیلئے اچھی خبروں کا باعث بنے گا۔