لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کشمیری عوام کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں یقین دلاتا ہوں کہ ان کی تحریک آزادی میں پاکستان کی حکومت اور عوام ان کیساتھ ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام تاریخ بدل رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں 5 روز سے کرفیو نافذ ہے، میں کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مقبوضہ کشمیر سے متعلق دنیا نے بھارت کا رویہ دیکھ لیا ہے۔ بھارتی اقدام پر دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ حکومت ان کیساتھ ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مریم نواز چودھری شوگر ملز کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار ہوئیں۔ پاکستان کے اربوں روپے صرف ایک ٹی ٹی میں آئے۔ لوٹ مار کا بازار لگانے پر انہیں بلایا جاتا تھا لیکن مریم صفدر شوگر ملز کی ٹی ٹی کا جواب نہیں دے سکیں۔