نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت (آرٹیکل 370) کے خاتمے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایسے اقدام سے پرہیز کرے جس سے جموں وکشمیر کی قانونی حیثیت متاثر ہوتی ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریز نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعہ ممکن ہے۔
انتونیو گوتریز کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، بھارت اور پاکستان نے شملہ معاہدے میں طے کیا تھا کہ معاملے کا حل پرامن طریقے سے یونائیٹڈ نیشن کے چارٹر کی روشنی میں ہی ممکن ہے۔