اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے اندراج مقدمہ کیلئے پولیس کو تحریری درخواست دی تھی۔
ان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، وہ بعض ہائی پروفائل کیسز میں نیب کی طرف سے پیروی کر رہے ہیں، اس وجہ سے انہیں اور ان کے اہلخانہ کی جان کوخطرات لاحق ہیں۔ تحفظ فراہم کیا جائے۔