اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 5 دہائیوں بعد سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر پر اجلاس سفارتی فتح ہے، روس نے بھی پاکستان کے مطالبے کی تائید کی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا دنیا مودی کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کا نوٹس لے رہی ہے، سلامتی کونسل کا اجلاس بھارتی دعوے پر کاری ضرب ہے، پاکستان ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کی وکالت کرے گا۔