اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) تحریک انصاف اٹک کے ناراض رہنما چنگیز خان نے احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔
سابق وزیراعظم نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ ناراض گروپ کے رہنما نے سابق وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، چنگیز خان سے ملاقات کے حوالہ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان سے پرانی شناسائی ہے، یاد رہے کہ چنگیز خان صوبائی حلقے پی پی 2 اٹک سے ٹکٹ کے خواہشمند تھے لیکن پارٹی قیادت نے اکبر احمد قاضی کو ٹکٹ دیا تھا۔
جنرل الیکشن 2018 میں پی پی 2 اٹک سے ن لیگ کے جہانگیر خانزادہ 46002 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اکبر احمد قاضی 42922 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے تھے۔