اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنوں کے کنڑیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کئیر اتھارٹی کے ممبران کے تقرر اور کامیاب جوان پروگرام کے فنڈز کی منظوری کا بھی فیصلہ کیا گیا گیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بیرون ملک پاکستان مشنز میں کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کی تقرری بھی زیر بحث آئی۔ اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنوں کے کنڑیکٹ ملازمین مستقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔