'امریکا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے کیلئے بھارت پر مزید دباؤ بڑھائے'

Last Updated On 30 August,2019 02:12 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر کو عملی طور پر حراستی مرکز میں تبدیل کر دیا، امریکا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے کیلئے مزید دباؤ بڑھائے۔

پاکستانی سفیر اسد مجید نے امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کو چوتھے ہفتے بھی لاک ڈاؤن میں رکھا ہوا ہے، لاکھوں افراد ادویات، بجلی اور ذرائع مواصلات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا واشنگٹن انتظامیہ سے زیادہ بھارت پر کوئی اور پریشر نہیں ڈال سکتا، امریکا کرفیو اٹھانے کے لیے بھارت پر مزید دباؤ بڑھائے۔