اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور جنوبی کورین ہم منصب کانگ کیونگ واسے کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کے لوگ 25 روز سے بد ترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں، بھارتی فورسز رات کے وقت گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو اغواء کر رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد ہے، بھارتی حکومت حقائق کو دنیا کی نظر سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔