اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) جس میں انہوں نے کہا کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کسی بھی لمحے خودساختہ آپریشن کرسکتا ہے۔
وزیر خارجہ نے خط میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو،تالا بندی اور درپیش انسانی المیہ سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا وادی کی مخدوش صورتحال جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے ،سلامتی کونسل بھارت کو تین ہفتوں سے جاری کرفیو اٹھانے ،تالا بندی ختم کرنے پر مجبور کرے ۔بھارت غیر قانونی یکطرفہ اقدامات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے کسی بھی لمحے خود ساختہ آپریشن کرسکتا ہے ۔وزیر خارجہ نے بھارت کے جوہری معاملے پرغیر ذمہ دارانہ اور جنگی جنون پر مبنی بیان بازی کا بھی ذکر کیا ۔انہوں نے خط میں تجویز دی ہے کہ سلامتی کونسل فوجی مبصر مشن کی تعداد کودگنا کرے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل بھارت پر دباؤ ڈالے کہ فوجی مبصرین ایل او سی پر گشت کرسکیں۔