بھارت کو جھٹکا،افغان سپیکر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر دی

Last Updated On 02 September,2019 11:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کو سفارتی محاز پر ایک اور اہم کامیابی جبکہ بھارت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، افغانستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کر دی۔

دنیا نیوز کے مطابق مالدیپ میں چوتھی ساؤتھ ایشیائی سپیکر کانفرنس کے دوسرے روز بھی ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری موثر سفارتکاری کامیاب رہے۔ کانفرنس کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر سے مالدیپ میں افغانستان کی پارلیمنٹ کے وفد نے اسپیکر کی قیادت میں ملاقات کی۔

اس موقع پر افغانستان پارلیمنٹ کے سپیکر نے کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر دی اور کہا کہ افغانستان ہر مشکل وقت میں پاکستان اور کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

ملاقات میں پاک، افغان سرحد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ تجارت اور خطے میں پائیدار امن کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہندوستان نے ایک بار پھر کشمیر میں جارحیت کی، وادی میں 80 لاکھ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے، افغانستان خطہ میں امن کے لیے بھرپور کردار ادا کرے۔