اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائمہ کمیٹی برائے سینیٹ مصطفی نواز کھوکھر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او رحیم یار خان کو 12 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی نے وزارت انسانی حقوق سے بھی پولیس تشدد کے معاملے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ آئی جی پنجاب اور ڈی پی او رحیم یار خان ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر صلاح الدین کے معاملے کی تحقیقات سے آگاہ کریں۔
اس کے علاوہ وفاقی وزارت انسانی حقوق سے بھی پولیس تشدد کی روک تھام کیلئے قانون سازی پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بتایا جائے اس پر کیا پیش رفت ہوئی ہے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایک سال سے وزارت انسانی حقوق کو قانون سازی کیلئے کہہ رہے ہیں۔ پنجاب پولیس سٹیٹ بنا ہوا ہے، آئے دن شہری حراست میں مارے جا رہے ہیں۔