انٹر بینک: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا

Last Updated On 05 September,2019 04:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی۔

دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 156 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی، قدر مستحکم رہنے کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 156 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔