اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جنگی جنون میں مبتلا، اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دینگے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ترک میڈیا کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی لیڈر شپ ہندوتوا کو عام کر رہی ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عوامی امنگوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبایا جا سکتا۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترک حکومت اور عوام کے مسئلہ کشمیر پر حمایت اور تعاون پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان ترکی کے مفاد میں تمام امور پر ترک عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔