سی ایس ایس امتحان سے پہلے امیدواروں کا اسکریننگ ٹیسٹ لینے کی تجویر

Last Updated On 27 September,2019 01:14 pm

اسلام آباد: (رونامہ دنیا) سی ایس ایس امتحان سے پہلے امیدواروں کا اسکریننگ ٹیسٹ لینے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ایس ایس امتحان سے پہلے اسکریننگ ٹیسٹ کی تجویز وفاقی حکومت کو بجوائی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ سے قانون سازی کی جائے گی۔
حالیہ برسوں میں سی ایس ایس امتحان میں کامیابی کی شرح 3 فیصد رہ گئی ہے۔ سی ایس ایس امتحان میں ہر سال 24 ہزار امیدوار حصہ لیتے ہیں۔ سی ایس ایس امتحان سے پہلے اسکریننگ ٹیسٹ سے اہل امیدواروں کے مواقع بڑھ جائیں گے