لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو آج پیرول پر رہا کر دیا گیا، انہیں ساس کے انتقال کے سبب 2 روز کیلئے رہا کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو پیرول پر رہائی مل گئی، ن لیگی رہنما نے ساس کے انتقال پر جنازے میں شرکت کیلئے درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے انہیں رہا کرنے کے احکامات جاری کئے، انہیں 29 اکتوبر کو واپس جیل بھجوا دیا جائے گا۔