اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں اینٹی منی لانڈرنگ خصوصی کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پاکستان اور روس کے درمیان مالیاتی کلیمز کا پرانا تنازع ختم کرنے سے متعلق معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔
کابینہ فیصلوں سے متعلق بریفنگ میں معاون خصو صی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ سوئی سدرن سمیت متعدد کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو کی جائے گی۔ بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر ہوں گی۔
کابینہ نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے سی ای او، ایم ڈی اور پی ایل ایل کے ایم ڈی کا کنٹریکٹ ختم کرنے اور پاکستان اور روس کے درمیان مالیاتی کلیمز کا پرانا تنازع ختم کرنے سے متعلق معاہدے کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے نے ڈی جی نیشنل سیونگز اور پاکستان ویٹنری کونسل کے ممبران کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا۔