نواز شریف کے پلیٹ لیٹس غیر مستحکم، امریکا لے جانا مشکل ہوگا: حسین نواز

Last Updated On 15 December,2019 11:10 pm

لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم کے فرزند حسین نواز کا کہنا ہے کہ ان کے والد کے پلیٹ لیٹس مستحکم ہونے تک انہیں علاج کے لیے امریکا لے جانا مشکل ہوگا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں حسین نواز کا کہنا تھا سابق وزیراعظم جیل جانے کے بعد کئی اور بیماریوں میں مبتلا ہوئے، انھیں پہلے صرف بلڈ پریشر اور شوگر کا مرض تھا۔

اس موقع پر میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ میاں نواز شریف کی بیماریوں کا ہر طرح سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ہیماٹالوجسٹ کی طرف سے کلیئرنس کا انتظار ہے۔ ابھی تک پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے برطانیہ قیام کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ امریکا جانے سے قبل پلیٹ لیٹس کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی میاں نوا شریف کی رہائشگاہ پہنچی اور گلدستے پیش کئے جنھیں حسین نواز نے وصول کیا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف گزشتہ ماہ اپنے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن پہنچے تھے۔