لاہور: (اویس ورک) پنجاب حکومت نے منظور نظر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو 8 ارب سے زائد کے فنڈز دینے کی تیاریاں کر لیں۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے نام سے فنڈز کا اجرا کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا غلام سرور، فواد چودھری، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، جہانزیب کھچی، فیصل آباد کے ایم این اے فیض اللہ اور صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر شوکت علی لالیکا، ارکان اسمبلی سہیل اسجد ملہی، عمر آفتاب، وزیر سپیشل ایجوکیشن میاں خالد، ایم پی اے شیر وسیر، ثنا اللہ جٹ اور ڈاکٹر شعیب کے حلقوں کیلئے اضافی فنڈز جاری ہونگے۔ ان ارکان اسمبلی میں اتحادی جماعتوں کے ایم پی ایز بھی شامل ہیں۔
محکمہ خزانہ پنجاب کو سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے حلقے کیلئے ایک ارب 27 کروڑ 30 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے نام سے دو فیز بنائے گئے جس کا تخمینہ تیس ارب روپے ہے اور پہلے فیز میں 80 فیصد فنڈز استعمال ہونے کے بعد دوسرا فیز شروع کیا گیا ہے جس میں 8 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔