کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، سبی کے 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں 7 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچے کے والدین ایک ماہ قبل پشین سے سبی آئے تھے اور بچے کے سیمپل 7 فروری کو حاصل کئے گئے تھے۔
بچے کا تعلق پولیو سے انکاری گھرانے سے ہے، محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں رواں برس پولیو کا تیسرا کیس ہے۔