اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ کے صفائی کے عملے، افسران اور صحافیوں میں کورونا وائرس سے بچاو کے سلسلے میں ماسک، سینیٹائزر سمیت دیگر حفاظتی سامان تقسیم کیا۔
حفاظتی سامان تقسیم کرنے کی تقریب ایم سی آئی افس میں منعقد ہوئی، ترجمان ایم سی آئی سید محسن شیرازی کے مطابق اس موقع پر صحافی اور دیگر سماجی شخصیات، سرکاری افسران و ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی مئیر اسلام آباد کی جانب سے تین ہزار ماسک، پانچ ہزار دستانے، پانچ سو سینیٹائزر اور پانچ سو صابن تقسیم کیے گئے۔
حفاظتی سامان کے پیکٹس صفائی کے عملے، ملازمین اور تقریب میں شریک دیگر افراد میں تقسیم کئے گئے۔