اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو میسج کا جواب نہیں آیا، وہ انتظار کریں۔ مشکل وقت میں حکومت آپ کے ساتھ ہے۔
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جن افراد کی جانچ پڑتال ہو رہی ہے، وہ دوسرے میسج کا انتظار کریں۔ میسج کے جواب میں مطلع کیا جائے گا کہ آپ نے کب رقم وصول کرنی ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ میسج کے جواب میں مطلع کیا جائے گا کہ آپ نے کب رقم وصول کرنی ہے؟ یہ امداد بہت ہی مجبور اور دہاڑی دار لوگوں کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اب تک 17 لاکھ سے زائد افراد احساس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔