راولپنڈی: (دنیا نیوز) کانگو میں پاکستانی امن مشن دستوں نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے دو ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا ہے۔ اویریا کے علاقے میں شدید بارشوں کے باعث پچھتر ہزار افراد متاثر ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے کی گئیں ٹویٹس کے مطابق پاک فوج اقوام متحدہ امن مشنز کے تحت غیرممالک میں امدادی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہے۔
کانگو میں پاکستانی امن دستوں نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سیلاب میں گھرے ہزاروں افراد کی جانیں بچا لیں۔ افریقی ملک کے دور افتادہ علاقوں میں پھنسے دو ہزار افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
Pakistani Blue Helmets, part of UN Mission in Congo (MONUSCO) immediately rushed to the affected areas for rescue and relief of local populace. Rescue parties were immediately dispatched with paramedics and rescue equipment to different locations. (2/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 26, 2020
کانگو میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے بعدآنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی جس سے ہزاروں مکانات تباہ جبکہ 75 ہزار سے زائد افراد شدید متاثر ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی امن دستے متاثرہ علاقوں میں موقع پر پہنچے، سیلابی ریلا روکنے کیلئے پتھروں سے بند بنایا، دور دراز علاقوں میں متاثرین کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ طبی امداد اور راشن بھی فراہم کیا۔
Pakistan has more than 4000 blue helmets serving under UN for maintaining peace and stability across the world. 157 Pakistani peacekeepers have laid their lives during various UN missions while serving humanity with honour and courage. (4/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 26, 2020
پاکستانی امن دستے کی خدمات کی اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے بھی تعریف کی جبکہ مقامی افراد نے بھی ان کوششوں کو بے حد سراہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 4 ہزار سے زائد اہلکار امن دستوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ فرائض کی ادائیگی کے دوران 157 اہلکار شہادت کا رتبہ بھی پا چکے ہیں۔