اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں کورونا وائرس ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا، لارجر بنچ 4 مئی کو کیس سنے گا۔
سپریم کورٹ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 4 مئی کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل، سیکریٹری ہیلتھ اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
سیکریٹری داخلہ اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ عدالتِ عظمیٰ نے گزشتہ سماعت پر وفاق اور صوبوں سے حفاظتی اقدامات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔