کراچی: (دنیا نیوز) سعید غنی نے کہا ہے کہ یکم جون کو سندھ کے سکول نہیں کھلیں گے، بچوں کو گزشتہ برس کی کارکردگی کی بنیاد پر پروموٹ کیا جائیگا۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں 15 جولائی تک سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا، یکم جون سے سکول کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، سکول کھولنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، بورڈ امتحانات پر وفاق سے بات کر کے فیصلہ کریں گے۔
سعید غنی کا کہنا تھا ہمیں طلبا کی مشکلات کا اندازہ ہے، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جس سے طلبا کی مشکلات میں اضافہ ہو، کورونا وائرس کے بعد زندگی بدل چکی ہے۔