اسلام آباد: (دنیا نیوز) ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی میں فرق شعور اور شور کا ہے، پی ٹی آئی والے کام نہیں صرف شور کرتے ہیں، سندھ حکومت پر لگائے گئے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہا گیا وزیراعلیٰ سندھ لوگوں کو ڈرا رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے، سندھ نے لاک ڈاؤن لگایا تو پنجاب اور خیبرپختونخوا نے بھی لگایا، ہمیں لمبے عرصے تک کورونا وائرس کے ساتھ رہنا ہے، وفاقی حکومت نے شروع میں اقدامات نہیں کیے اس سے وائرس پھیلا۔
ناصر شاہ نے کہا کہ عالمی اداروں نے سندھ حکومت کی تعریف کی، وفاق کو سندھ حکومت کی تعریف ہضم نہیں ہوئی، سندھ حکومت کی تعریف ہضم نہ ہوئی تو تنقید شروع ہوگئی، 2 وزرا اسلام آباد چھوڑ کر تنقید کیلئے کراچی پہنچے۔