وبا کے دوران لوگوں کی مدد، امریکی صدر نے پاکستانی نژاد لڑکی کو اعزاز سے نواز دیا

Last Updated On 18 May,2020 04:49 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی نژاد لڑکی کو کورونا وائرس کی وبا کے دوران لوگوں کی مدد کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔

تفصیل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ایک دس سالہ پاکستانی نژاد سکاؤٹ لڑکی سمیت کورونا وائرس کی وبا کے دوران دوسرے ہیروز کے ہمراہ صف اول میں آکر لوگوں کی مدد کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔

میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی لیلیٰ خان کو کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کوششوں میں ایک ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے کیونکہ اس نے نرسوں اور آگ بجھانے والے عملے کو بسکٹ عطیہ کئے تھے۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے بھی اپنے ٹویٹر پیج پر لیلیٰ خان کو مبارکباد دی ہے۔