ٹڈی دل کیخلاف مشترکہ کنٹرول آپریشن شروع کر دیا گیا

Last Updated On 01 June,2020 07:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فوج، محکمہ زراعت اور فوڈ سکیورٹی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہا ہے۔ گیارہ سو زائد سے ٹیموں نے دو اعشاریہ چار کروڑ ہیکٹر رقبے کا سروے مکمل کر لیا۔

پنجاب کے 2 اضلاع میانوالی اور ڈی جی خان میں 116 ہیکٹر جبکہ سندھ کے 7 اضلاع، نوشہرو فیروز، جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد، کشمور، خیرپور اور شکار پور میں بھی انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع ڈی آئی خان، ٹانک ،ساؤتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی اور خیبر میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

پاک فوج، محکمہ زراعت اور فوڈ سکیورٹی نے بلوچستان کے تینتیس اضلاع میں بھی کام کیا۔ خضدار، آوران، نوشکی، چاغی، گوادر، لسبیلہ، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ڈکی، ہرنائی، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، قلات سمیت دیگر اضلاع میں 3 ہزار 827 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔

کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مؤثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سپرے کیا جا رہا ہے۔