پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے گورنرشاہ فرمان نے کہا ہے کہ آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر کرنا چاہیئے، بھارت میں اقلیت کو حقوق نہیں دیئے جا رہے، کشمیر میں مظالم جاری ہیں۔
گورنرشاہ فرمان نے پشاورمیں چائنہ ونڈو سنٹر کا دورہ کیا اوریوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی، گورنر کا خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان بنانے کا فیصلہ درست تھا، کچھ لوگوں نے ایک ہندوستان کی بات کی تھی، پاکستان بنانے کی مخالفت کی تھی اور کر رہے ہیں، قائد مسلمانوں کے لیے لڑتے رہے، ہندو مسلمانوں کو حقوق دینے کو تیار نہیں تھے۔
گورنرکا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پرمظالم کر رہا ہے، آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدرکرنی چاہیئے، عوام آزادی کا دن جوش وخروش کیساتھ منائیں، گورنر نے تقریب میں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔