نوشہرہ: (دنیا نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔
نوشہرہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایف اے ٹی ایف اپنے آئندہ کے جائزہ اجلاس سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال لے گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ دہشت گردی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ پر سخت کریک ڈاؤن کرنے کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف پاکستان کی کوششوں سے مطمئن ہے۔
قومی معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حزب اختلاف کے ساتھ سوائے بدعنوانی کے کسی بھی ایشو پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔