لاہور: (روزنامہ دنیا) بینکنگ عدالت کے جج چودھری ظفر اقبال نعیم نے بینک کا سٹاک چوری کروانے کے کیس میں نواز شریف کے کزن زاہد شفیع اور دیگر کمپنی ڈائریکٹرز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔
گزشتہ روز زاہد شفیع اور دیگر ملزموں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ زاہد شفیع، سلمان مجاہد، علی مبارک اور دیگر ملزم بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں کشمیر فیڈز کے مالکان جان بوجھ کر ملک سے فرار ہوئے۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او گلبرگ کو نواز شریف کے کزن زاہد شفیع اور دیگر کو گرفتار کر کے 7 دسمبر کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔