پنجاب پولیس میں 2 سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات 21 افسر تبدیل

Published On 25 September,2020 06:02 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب پولیس میں 2 سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات 21 افسروں کو تبدیل کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری اور رجسٹرار کو بھی تبدیل کر دیا۔

رجسٹرار اجمل خان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹیبلشمنٹ برانچ تھری جبکہ غلام مصطفیٰ کو رجسٹرار آئی جی آفس تعینات کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے پرائیویٹ سیکرٹری جمیل بٹ اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کے پرائیویٹ سیکرٹری کاظم رضا کا باہمی تبادلہ کیا گیا ہے۔

غلام محی الدین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ برانچ ون،کاشف علی خان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز،عمران خورشید کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاجسٹک برانچ،حمار احمد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن برانچ، افضل رانا کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن برانچ،سلطان محمود عاصم کو آفس سپر نٹنڈنٹ فنانس برانچ، عاشق حسین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہالہ کالج، عبدالحمید بھٹی کو فیصل آباد ریجن لگا دیا گیا ہے۔

آصف علی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاروق آباد، شیر خان ملک کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویلفیئر برانچ سنٹرل پولیس آفس، عابدہ مظہر کوا سسٹنٹ ڈائریکٹر آر اینڈ ڈی، امتیاز علی شاہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایلیٹ ہیڈ کوارٹرز،سلیم عبا س کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ برانچ سنٹرل پولیس آفس ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔

کاشف شہزاد کواسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ برانچ سی پی او آفس، غلام مرتضیٰ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگزیکٹو برانچ سی پی او آفس، محبوب احمد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریفک ہیڈ کوارٹرز لاہور، محمد اسرار کو سینئر کلر ک اکاؤنٹ برانچ سنٹرل پولیس آفس تعینات کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ روزنامہ دنیا نے اس حوالے سے ایک روز قبل خبر دے دی تھی۔