کراچی: (دنیا نیوز) نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیلوپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ انوار علی حیدر کا کہنا ہے کہ بینک اگلے ہفتے تک سستے گھروں کی تعمیرات کے لیے اپنی پروڈکٹس متعارف کر دینگے۔
کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز میں ہاؤسنگ کے موضوع پر سیمینار سے ٹیلیفونک خطاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیلوپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر کا کہنا تھا کہ سستے گھروں کی تعمیر کے لیے دن اور رات کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سستے گھروں کی تعمیرات کے لیے قرضہ 5 سے 7 فیصد پر دیا جائیگا۔ بینک جلد اپنی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ شروع کر دینگے۔ سیمنار سے خطاب میں سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ حکومت کی فنانسنگ اور زمین کے بغیر سستے گھروں کی تعمیرات ممکن نہیں ہے۔
اس موقع پر محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ ملک میں 1کروڑ 20 لاکھ گھروں کی ضرورت ہے۔ سستے گھروں کی تعمیرات کے منصوبے سے ملک میں ایک کروڑ نوکریوں کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔