وزیراعظم نے مولانا طاہر اشرفی کو مذہبی ہم آہنگی کا خصوصی نمائندہ مقرر کردیا

Published On 29 September,2020 10:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کو مذہبی ہم آہنگی کا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا، انھیں اعزازی بنیاد پر نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کر دیا ہے، ان کا عہدہ اعزازی ہوگا۔

مولانا طاہر اشرفی کی تعیناتی فوری طور پر عمل میں آئیگی جبکہ عہدہ اعزازی ہوگا۔

مولانا طاہر اشرفی تمام مکتبہ فکر کے ساتھ روابط کرکے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔