کراچی: (دنیا نیوز) چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گیس کی شارٹیج کو دیکھتے ہوئے ہر ماہ ایک لاکھ ٹن ایل پی جی کی ضرورت ہے ڈسٹری بیوٹرزنے عندیہ دے کہ اگر فوری ایل پی جی پر لگے ٹیکسوں کو ختم نہ کیا گیا تو قیمت 400روپے کلو میں بھی دستیاب نہیں ہوگی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک بھر گیس کی قلت اس قدر بڑھنے والی ہے کہ گھروں میں ناشتہ اور کھانا پکانا مشکل ہوجائیگا۔۔فوری ضرورت پوری کرنے کیلئے ہر ماہ ایک لاکھ ٹن ایل پی جی امپورٹ کی ضرورت ہے۔
ڈسٹری بیوٹرزنے گیس بحران کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو قرار دے دیا کہتے ہیں ایل پی جی پر لگے ٹیکسوں کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو اسکی قیمت 400روپے کلو سے بھی بڑھ جائیگی۔