لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تنزلی دیکھی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 165 روپے 89 پیسے سے کم ہو کر 165 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/ZPZro2XMqc pic.twitter.com/d5Au5T06WY
— SBP (@StateBank_Pak) September 29, 2020
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں دس پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی تھی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 165 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 165 روپے 89 پیسے ہو گیا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/NOhkKNfFdf pic.twitter.com/sTVvliuJr8
— SBP (@StateBank_Pak) September 28, 2020