لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی فیملی کو بیرون ملک سے ملنے والے امریکی ڈالرز کی تفصیلات دنیا نیوز کو موصول ہو گئی ہیں۔
ان دستاویزات کے مطابق بیرون ملک سے سب سے زیادہ رقم سلمان شہباز کو موصول ہوئی۔ انھیں 127 جعلی ترسیلات کے ذریعے 1044 ارب روپے ٹرانسفر ہوئے۔
حمزہ شہباز شریف کو 23 جعلی ترسیلات سے 29 لاکھ 85 ہزار امریکی ڈالر موصول ہوئے جبکہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو 19 لاکھ 21 ہزار امریکی ڈالر منتقل ہوئے۔
میاں شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران کو بیرون ملک سے 7 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر منتقل ہوئے۔ جبکہ دوسری بیٹی جویریہ علی کو 7 جعلی ترسیلات سے 2 لاکھ 83 ہزار امریکی ڈالرز موصول ہوئے۔
دستاویزات کے مطابق بیرون ملک شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی کمپنی ہارون یوسف جی ٹی کے ذریعے رقوم آتی رہیں۔ شہباز شریف خاندان کو سب سے زیادہ 33 جعلی ترسیلات دبئی کی الزورونی ایکسچینج کے ذریعے موصول ہوئیں۔