اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید نو افراد جاں بحق ہو گئے، وبا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 736 ہو گئی۔ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 895 تک جا پہنچی، 3 لاکھ 10 ہزار 491 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
احتیاطی تدابیر میں غفلت سے اموات میں اضافہ، کورونا مزید نو افراد کی جان لے گیا، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہزار 736 ہو گئی۔ مزید 832 افراد میں وائرس کے تصدیق سے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 895 تک جا پہنچی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 1 لاکھ 43 ہزار 526 ، خیبرپختونخوا 39 ہزار 15، پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 677، اسلام آباد 18 ہزار 921، بلوچستان میں 15 ہزار801، آزاد کشمیر میں 3 ہزار 788 کیسز ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 167 ہو گئی، 3 لاکھ 10 ہزار 491 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔