اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کشمور واقعہ میں بہادری دکھانے والے پولیس اہلکار کو ٹیلیفون کر کے پولیس افسر محمد بخش کی بہادری اور جرات کی تعریف کی۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اے ایس آئی محمد بخش نے پولیس کے مثبت کردار کو اجاگر کیا، قوم کو ایسے افسران پر فخر ہے، آئندہ ہفتے انسداد عصمت دری آرڈیننس لا رہے ہیں، آرڈیننس سے خامیاں دور ہوں گی۔
Spoke to ASI Buriro lauding his & his daughter s exemplary initiative & courage in arrest of Kashmore rapist. The nation is proud of them & he has given positive uplift to image of police. Next week we are bringing a stringent, holistic anti-rape Ordinance closing all loopholes.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 14, 2020
دوسری جانب کشمور میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس چھاپے میں نشاندہی کے دوران ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے مطابق گرفتار ملزم رفیق ملک کو نشاندہی کیلئے بخشاپور لے جایا گیا جہاں اس کے ساتھی خیر اللہ بگٹی نے فائرنگ کر دی، ملزم رفیق فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر مارا گیا، ملزم خیر اللہ بگٹی کو گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔