بھارتی عزائم کو شکست، پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا صدر منتخب

Published On 25 November,2020 05:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سفارتی سطح پر ایک بار پھر بھارتی عزائم کو شکست دیتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن کا تین سال کیلئے صدر منتخب ہو گیا ہے۔

پاکستان جنوری 2021ء سے تین سال کے لئے آئی ڈی ایل او کی صدارت کرے گا۔ اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم پاکستان کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او) میں نمائندگی کریں گے۔

انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لا آرگنائزیشن (آئی ڈی ایل او) بین الاقوامی سطح پر انصاف، معیشت، صحت، خوراک اور انسانی حقوق سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا بطور صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے اور سفارتی سطح پر بھارت کی شکست ہے۔ پاکستان پر اعتماد کرنے پر آئی ڈی ایل او ممبران کا شکر گزار ہوں۔
 

Advertisement